ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایک بار پھر امروہہ میں این آئی اے کی چھاپے ماری

ایک بار پھر امروہہ میں این آئی اے کی چھاپے ماری

Thu, 02 May 2019 23:11:56  SO Admin   S.O. News Service

امروہہ:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) این آئی اے کی ٹیم نے ایک بار پھر امروہہ میں چھاپہ ماراہے۔کچھ دن پہلے غفران نام کے مشتبہ دہشت گرد کو این آئی اے نے دہلی سے گرفتار کیا تھا اور اب اسی کی نشاندہی پر چھاپہ ماری کی کارروائی چل رہی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ این آئی اے مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر چکی ہے اور 5 بار امروہہ میں چھاپہ مارا جا چکا ہے۔ 25 اپریل کو بھی این آئی اے کی ٹیم نے امروہہ میں چھاپہ ماری کی تھی۔امروہہ کا رہنے والا غفران دہلی سے گرفتارہواتھا۔غفران سے پوچھ گچھ کے بعداین آئی اے کی ٹیم امروہہ کے سیدپورگاؤں میں پہنچی۔گزشتہ سال دسمبر میں بھی امروہہ میں 4 باراین آئی اے کی چھاپہ ماری ہوچکی ہے جس میں 4 افرادشبہ کی بیادپرگرفتارکیے جا چکے ہیں۔غفران کو ملاکر اب تک پانچ افرادامروہہ سے گرفتار ہو چکے ہیں۔امروہہ سے مفتی سہیل نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے اوپر الزام تھا کہ اس نے ماڈیول کامکمل پلان تیار کیا ہے اور اس کو این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس ماڈیول کا ماسٹر مائنڈبتایاتھا۔مفتی سہیل سے ہوئی پوچھ گچھ کے بعد این آئی اے نے امروہہ ضلع کے سیدپورگاؤں سے ویلڈنگ کا کام کرنے والے شہید اور رئیس نام کے دوسگے بھائیوں کو گرفتارکیا۔ اس کے بعدٹیم نے امروہہ کے اسلام نگر کے رہنے والے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ارشاد کو بھی گرفتارکیاتھا۔ ارشادکے اوپر الزام تھاکہ وہ دہشت گردی کے لوازمات وہ اپنے آٹو سے لانے لے جانے کا کام کرتا تھا۔


Share: